اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے بین الاقومی لا اٹارنی جنرل بیرسٹر خاور قریشی نے ملاقات کی جس پر بیرسٹر خاور قریشی بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو کے کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پرچیف جسٹس ثاقب نثار اور بین الاقومی لا اٹارنی جنرل نے باہمی دلچسپی اورعدالتی امورپربھی بات چیت کی۔
خیال رہے کہ بیرسٹرخاورکلبھوشن یادیوکے معاملے میں عالمی عدالت میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔
گزشتہ برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔
لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔