پاک بحریہ نےکشتی پر پھنسے 22افراد کو بچالیا

August 11, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی ہاربر میں پاک بحریہ نےریسکیو آپریشن کرکےکشتی پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمند شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس پر سوار 22افراد کی جان کو خطرہ تھا لیکن پاک بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افراد کو بچا لیا۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔