اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ ریفارم کا مقصد سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا کر سرمایہ کاری کی فضاکو سازگار بنانا ہے۔
اعلامیےکے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے تیسری مرتبہ ایکسچینج کے دورےکا مقصد مارکیٹ کی ترقی اور ریفارم روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ہونےوالے اجلاس میں روڈ میپ ڈاکٹر شمشاد کی ہدایت پر بنی ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا، اسٹاک بورڈ ممبران، مینجمنٹ ٹیم، ریفارم کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔