این آر او کیس : وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

اسلام آباد:این آر او کیس میں وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

اطلاعات کےمطابق وزارت قانون نے این آر او کیس میں جواب داخل کراتے ہوئے اس معاملے سے اظہارِ لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار ہمیں حاصل نہیں کیونکہ ہمیں احتساب کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا، جب کہ کرپشن، بے ضابطگیوں یا اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف کارروائی نیب کا دائرہ کار ہے۔

جواب میں بتایا گیا کہ 8 مئی 2008 میں سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نےسوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرداری کا خط لکھاجس کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے اور ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لیے سوئس حکام کو 5 نومبر 2012 کو خط لکھا گیا۔
وزارت قانون کے جواب کے مطابق سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں آصف زرداری کیخلاف مقدمات باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیںیہ کہہ کرسوئس حکام نے مقدمات دوبارہ کھولنے سے معذرت کر لی تھی۔