کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں ریفرنس میں نامزد ملزمان ڈاکٹر عاصم،اقبال زیڈ احمد،بشارت مرزا و دیگر پیش ہوئےجبکہ نیب کی جانب سے ریفرنس کے گواہ شکیل احمد پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے عدالت نےآئندہ سماعت پر گواہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتےہوئے ریفرنس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ۔