کل پاکستان میں ذوالحج کا چاندنظرآنےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ذوالحج کے چاند کی پیدا ئش آج دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے12 اگست کو چاند نظر آسکتا ہے۔
فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان 12 اگست کی شام کو ہے،چاند کی رویت کا حتمی اعلام مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اگر 12 اگست کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ ہوگی جبکہ سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں چاند دیکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کا اجلاس جاری ہے۔