مخصوص نشستوں کانوٹیفکیشن جاری، 158 اراکین کیساتھ پی ٹی آئی سب سےآگے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی علامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 158 اراکین کے ساتھ پہلے نمبر موجود ہے۔

علامیے کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے 116 جنرل نشستیں جیتیں اور 9 آزادا اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد 125 ہو گئی،اس طرح ان کا مجموعی نمبر 158 تک پہنچ گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے 64 نشستیں جیتیں ،مسلم لیگ ن کو مخصوص اقلیتی دو اور خواتین کی 16 نشستیں ملیں جس کے بعد ان کی تعداد 82 ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی نے 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اس طرح انہیں دو اقلیتی اور 9 خواتین کی مخصوص نشستیں ملیں جس کے بعد ان کا نمبر 53 تک پہنچ گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔

متحدہ مجلس عمل نے 12 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ق)نے قومی اسمبلی کی 4 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن شامل نہیں ہوا۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 نشستیں جیتیں انکے ساتھ بھی کوئی آزاد امیدوار شامل نہیں ہوا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کر سکی اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے) نے قومی اسمبلی میں دو نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔

عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے بھی قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست جیتی۔

قومی اسمبلی کی 13 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے 9 نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور 4 نے اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھا جب کہ تین نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے یا ان کے نتائج رکے ہوئے ہیں۔