متحدہ کا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان

اس سےقبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئےفردوس شمیم کا نام سامنے آیا تھا جس پرمتحدہ نےحمایت سے انکار کیا تھا

               
August 11, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی:ایم کیوایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفدنے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی اورحلیم عادل شیخ نے بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نامزدگی پر ایم کیو ایم سے حمایت مانگی۔
ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے حلیم عادل شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈرکے لیے حلیم عادل شیخ کی حمایت کا اعلان کیا۔