پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی جان کو شدید خطرہ ہے ،قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا)نے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھریٹ الرٹ 414 جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے میاں افتخار حسین کی زندگی کو لاحق خطرے پر تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکڑیری جنرل میاں افتخار حسین کو مارنے کے لئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے کمانڈر کامران عرف عارف کی سرپرستی میں پلان آف ڈیتھ بنایا گیاہے،کالعدم ٹی ٹی پی کے خود کش بمبار حْسنین آفریدی کو افغانستان کے شہر کنٹر سے باڈر کراس کرکے دو تین دنوں میں ہدف تک لایا جا ئے گا۔ قومی نیکٹاکےتھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔نوشہرہ پولیس نے بھی میاں افتخار حسین کی سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔