لاہور : شہر کے بڑے اسپتالوں سے بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہو نے لگا ۔ جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں دو دن قبل پیدا ہونےوالا نوزائیدہ بچہ اغوا ہو گیا۔ سخت سیکیورٹی کے باوجود بچے کا اغوا سیکیورٹی اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
طیبہ بخاری نامی خاتون کے ہاں دو روز قبل جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بچے کی پیدائش ہوئی جہاں سے ایک نقاب پوش خاتون رات کے وقت بچہ اغوا کرکےلےگئی ۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے بچے کو لے جانے والی خاتون کی تلاش جاری ہے ۔
اغوا کا مقدمہ بچے کے والد نعیم الرحمان کی مدعیت میں تھانا گارڈن ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے ۔
دوسری جانب ورثا نے جناح اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔