اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں عمران خان ارکان قومی اسمبلی کوگائیڈلائنزدیں گے۔
اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمودقریشی اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے چناؤ پربریفنگ دیں گےجبکہ کپتان اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعظم کے انتخاب پرہدایات دیں گے۔