کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے کہا کہ دوسری بار اپنی نامزدگی پر پارٹی قیادت کا مشکورہوں میں پہلے ہفتے سے ہی پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کروں گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پرکام کرنا آسان نہیں،عوام کی ضروریات اورتوقعات بہت زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ کابینہ نئے اورپرانے لوگوں پر مشتمل ہوگی،اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 25 فیصد نئے لوگ آئے ہیں،پارٹی قیادت کے مشوروں سے کابینہ تشکیل دوں گا۔