قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے اراکین آج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے اور نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔
سندھ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس بھی آج طلب کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی سفارش پر صدر مملکت نے 13 اگست کو بلانے کی منظوری دی۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
16 اگست کو وزیراعظم کا انتخاب کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے مشروط ہوگا، 16 کی صبح کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گِئے تو شام میں وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔دوسری صورت میں یہ انتخاب 17 اگست کی صبح ہوگا۔