پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرآصف زرداری نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد سے ایم این اے کے کارڈ بنوالیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زرداری اوربلاول الگ الگ گاڑیوں پر اکٹھے پارلیمینٹ پہنچے ،ایم این اے کی حیثیت سے اپنے کارڈز بنوانے کے لیے فارم فل کیے اور رجسٹریشن کروائی جبکہ عمارت میں موجود افراد ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔
اس موقع پربلاول نے پارلیمنٹ آمد پر خوشی کا اظہار کیا مگر جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ شہباز شریف کو کیسے ووٹ دیںگے تو بلاول نے جواب دینے سے گریز کیاتاہم سابق صدر سےبھی اپوزیشن کے اتحاد کے بارےمیں سوال پوچھا گیا تو وہ بھی جواب گول کر گئے۔