عمران خان نے قومی اسمبلی کے ملازم کی واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی

قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کیلئے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کے سفید شلوار قمیض پر پہننے کیلئے واسکٹ نہ تھی جس پر ملازم نے انہیں واسکٹ دی۔

               
August 13, 2018 · اہم خبریں, قومی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم کی واسکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔
عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔
اس موقع پر رجسٹریشن کے لیے تصویر بنوانے کی باری آئی تو عمران خان نے سفید شلوار قمیض پر قومی اسمبلی کے ملازم سے کالے رنگ کی واسکٹ لے کر پہنی اور تصویر بنوائی۔