لاہور: پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق عید کے موقع پر پہلی حصوصی ٹرین 19 اگست کو صبح 10 بجے کراچی سٹی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی، دوسری اسپیشل ٹرین 19 اگست کو صبح 7 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے، تیسری 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لئے جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔