8چینی باشندوں سے سیکیورٹی اداروں کی تفتیش

ملزمان سے پمپ ایکشن، 2 رائفلز، 294 پستول، 9 ہزار سے زائد راؤنڈز اور 14 لاکھ سے زائد روپے برآمد ہوئے، پولیس

               
August 13, 2018 · قومی

ساہیوال پاور پلانٹ کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نے 8 چینی باشندوں کو گرفتار کیا تھا جن کے بیگ سے ہتھیار برآمد ہوئے تھے۔سیکیورٹی اداروں نے ہتھیاروں سمیت گرفتار ہونے والے چینی شہریوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ چینی شہریوں کو ساہیوال کے پاور پلانٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن سے سیکیورٹی ایجنسیز تفتیش کررہی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے غیر ملکی باشندوں کے بیگ سے ایک مشین گن، ایک پستول، پمپ ایکشن، کارٹریجز، گولیاں اور ٹیلی اسکوپ برآمد کیا ہے۔