اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے قاسم سوری کو نامزد کردیا۔
بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے عمران خان اور ہماری ٹیم فوکسڈ ہےہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے مشتاق غنی کو اسپیکراورمحمود جان کو ڈپٹی اسپیکرنامزد کردیا ہے۔