پشاور:امیر جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمان نےاین اے 35 بنوں کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں ناکامی حاصل کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ نامزد وزیراعظم عمران خان کی بنوں سے چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 سے ضمنی الیکشن لڑیں گے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
این اے 35 سے شکست کھانے والے اکرم خان درانی نے اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور ان کی اسمبلی میں موجودگی ضروری ہے ،اس لئے مولانا فضل الرحمان کو این اے 35 کی نشست لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔