دھاندلی کونہیں جمہوریت کوتحفظ دینےایوان میں آئے ہیں،شہبازشریف

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاکہ ہم الیکشن کی دھاندلی کو نہیں بلکہ جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں ۔

ہم دھاندلی پر ایوان کے اندراور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدراور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم 25جولائی کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں یہ تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہواہے مسلم لیگ ن بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔