اصغر خان کیس میں سابق فوجی افسران کیخلاف کارروائی شروع

اصغرخان کیس کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکمنامہ میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کیخلاف کارروائی سول حکومت کریگی یا فوج؟۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کیلئے مقررہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پرموجود ہونا لازم ہے؟۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیرحاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اصغرخان کیس 15 اگست کو سماعت کے لئے مقررکیا ہے۔ قبل ازیں مئی میں بھی سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کےذمہ داراعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔