کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بلاول ہائوس کی دیواریں گرانے کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہاکہ بلاول ہائوس پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا گھر ہے جسے سیکیورٹی کے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہنشاہ بن کر آنے والے سوچ رہےہیں وہ جو چاہیں گے کر لیں گے لیکن جو بلاول ہائوس کی دیواریں گرانے کی باتیں کررہےہیں انہیں ابھی تک خود کے اختیارات کا پتہ نہیں۔
سعید غنی نے کہاکہ بلاول ہائوس کے اطراف عوام کو کوئی تکلیف نہیں کیوں کہ تمام راستے کھولے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورنامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے بلاول ہاوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورنامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ اپنا فیصلہ دے چکا ہے اب لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں،سندھ حکومت کوشش کرے کہ منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شفافیت ہو،اگر ہمارا کوئی جھگڑا ہونا ہے تو وہ کرپشن پر ہوگا،ہم سو فیصد احتساب چاہتے ہیں کرپشن پر زیرو ٹالیرنس ہے۔
پیپلزپارٹی سے بلاول ہاوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کریں گے اور اگر بیرونی دیوار نہیں گرائی گئیں تو قانونی کارروائی کریں گےسندھ حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن چیک اینڈ بیلنس بھی رکھنا چاہتے ہیں۔