کراچی: سجاول میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق کنویں سے یومیہ 475 بیرل تیل اور 3.2 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کا امکان ہے۔
کمپنی کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی 22 جون کو شروع کی گئی تھی۔