اسلام آباد: نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی نے کہاکہ امریکا نے واضح کر دیا کہ واشنگٹن نے اسلا آباد کے ساتھ نہیں چلنا۔
اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم لودھی کا کہناتھاکہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہےاگر ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکا ابھی تک ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔