کراچی: چین نے آئی ایم ایف سے قرض لینے سے بچنے کیلئےپاکستان کوتعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔
اطلاعات کےمطابق گزشتہ ایک سال کے دوران چین کے قومی بینک پاکستان کو پانچ ارب ڈالر قرض دے چکے ہیں،جبکہ چینی حکام چاہتے ہیں کہ پاکستان اپنا بڑا خسارہ کم کرے۔
دوسری جانب پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کا بجٹ اور بیرونی خسارہ بڑا چیلنج قرار دیدیتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کی مد میں 27 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔