کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے مرکزی کمیٹی سمیت پارٹی کے تمام شعبوں کوتحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آفاق احمد نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہداء کے اہل خانہ نے تنظیم نو کا مینڈیٹ دیا، تنظیم نو سے پہلے موجودہ تنظیمی اسٹرکچر توڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کررہا ہوں جو پارٹی کے تمام شعبوں کو دوبارہ آرگنائز کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن میں سازش سے ناکامی پر مستعفی ہواتھا اور اب استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا فیصلہ شہداء کے اہل خانہ کے اصرار پر لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میری بات 100 فیصد درست ثابت ہوئی کہ اگر ووٹ دانشمندی سے نہیں دیا گیا تو باہر کے لوگ مسلط ہوں گے۔