کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما مولابخش چانڈیونے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنرعمران اسماعیل کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس ایک گھرنہیں کروڑوں لوگوں کی محبت کا مرکزہے،عمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں ہے اوردیگر جماعتوں کے خلاف بغض ظاہرکرنا شروع کردیا ہے ۔
مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ایسے بیانات سہاروں پربننے والی حکومت کوفائدہ نہیں نقصان دینگے،تحریک انصاف کی قیادت نامزدگورنرکے غیرذمےدارانہ بیان کا نوٹس لے.
انہوں نے کہا کہ گورنر پورے صوبے کا ہوتا ہے،ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عمران اسماعیل کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے ۔