قومی ایئرلائن کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیر ملکی خاتون کی رقص کی ویڈیو وائر ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ طیارے کے اندر اور باہر رن وے پر کییکی چینلج پورا کررہی ہے۔
اس پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ویڈیو پارکنگ میں کھڑے طیارے میں فلمائی گئی لیکن اس سے ایئر لائن انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے بتایاکہ رقص کی ویڈیو پی آئی اے کے پیج پر شیئر کی گئی تھی جہاں سے وائرل ہوگئی لیکن اب اس ویڈیو کو آئی اے کے پیج سے ہٹا دی گئی ہے۔دوسری جانب نیب نے غیر ملکی خاتون کی قومی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے رن وے اور جہاز تک کیسے پہنچی؟ قومی پرچم کی بےحرمتی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔