لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے لیے ڈپٹی اسپیکر کیلئے دوست مزاری کو نامزد کردیاہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف پرویز الہیٰ کو پہلے ہی اسپیکر نامزد کر چکی ہےجبکہ اب ڈپٹی اسپیکر کیلئے دوست مزاری کو نامزد کیا گیاہے۔
اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ نہیں ہوا۔