اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کرے گی اور ہم پارلیمنٹ مضبوط کرے گی میں خود ایوان میں بیٹھوں گا۔
تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے خطاب کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ میں خود ایوان میں بیٹھون گااور اراکین کے سوالوں کے جواب دوں گا۔
عشائیے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، چوہدری سرور، نعیم الحق، عارف علوی، شیخ رشید ،علی زیدی، عامر لیاقت، قاسم سوری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اقبال محمد علی، کشور زہرہ، امین الحق، اسامہ قادری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔