اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اورتمام پاکستانیوں کی طرف سے ترکی کے لئے دعاگو ہوںدعاہے کہ ترکی معاشی چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ لے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں متوقع وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جناب اردگان اور ترک عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میری اور میری قوم کی دعائیں انکے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قوی یقین ہے کہ ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے بھی کامیابی سے نمٹ لے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے اور ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوکر نکلے ہیں۔