اسلام آباد: جولائی میں خلا میں بھیجی جانے والی پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے آج سے کام شروع کر دیا ہے۔
وزرات منصوبہ بندی کے مطابق آج سیٹلائٹ کا مکمل کنٹرول پاکستان نے سنبھال لیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین اورنگران وزیر اعظم ناصر الملک نےانجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد بھی پیش کرتےہوئےکہاکہ یہ سیٹلائٹ سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ سیٹلائٹ کا خلاء میں بھیجا جانا اور فعال ہونا خلائی انجینئرز کے اعتماد میں اضافہ کرے گا۔