بلاول ہاؤس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہےگرانےکاسوچ نہیں سکتا،عمران اسماعیل
بلاول ہائوس سے متعلق دیے گئے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، نامزد گورنر سندھ
کراچی: پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلاول ہاؤس گرانے سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔
انہوں نے کہاکہ بلاول ہاؤس گرانے سے متعلق بیان نہیں دیا میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا بلاول ہاؤس تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ہے اس لیے اس کو گرانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور سابق صدرکے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں لیکن پیپلز پارٹی میرے بیان پر سیاست کرنا چاہتی ہے۔