کراچی : 71واں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےدن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یوم آزادی پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما مزار قائد پر حاضری دیتے رہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزار میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔
عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ، فروس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما مزارِ قائد کے دروازے پر کھڑے رہے، انہیں مزار میں داخلے سے روک دیا گیا۔