بنوں: جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے این اے 35بنوں سے نشست پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی سیاست سے باہر ہونے والے مولانا فضل الرحمان نے بنوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہےجس سے متعلق انہوں نے پارٹی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ وشوریٰ کو آگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پانچ نشستوں سے الیکشن جیتا تھا جس میں سے ایک میانوالی کی نشست اپنےپاس رکھتے ہوئے باقی نشستیں چھوڑ دی تھیں۔