اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں پُل گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہو گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطالوی وزیر داخلہ نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پُل گرنے کے واقعے کو بدترین سانحہ قرار دیا ہے جب کہ کئی گاڑیاں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کو نکالے جانے کا کام جاری ہے۔