اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹرپرویز رشید نے کہا کہ اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا ۔
ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ چوری چھپے واردات کی کوشش کی جا رہی ہےاس لیے نواز شریف کیخلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید کا کہناتھاکہ نوازشریف کیخلاف بغیر شواہد اور دستاویزات کے مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔