پی ٹی آئی رہنماعمران علی شاہ کی شہری پرتھپڑوں کی بارش،ویڈیووائرل
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ سے نومنتخب رہنما گاڑی سے اتر کر شہری پر تشدد کرکے چلے جاتےہیں،
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورکراچی سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی شہری کی پٹائی کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور ایک شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دیتے ہیں جس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔