برسلز:پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان برسلز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔
بیلجیئم لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم اور ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھی قیام پاکستان اور پھر تعمیر پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں کا احسان نہیں اتار سکتے۔
آج ہم دنیا میں جہاں بھی ہوں ، پاکستان کا پرچم ہمارے لئے فخر کی علامت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے تین اصول اتحاد ایمان اور تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔