پاک فوج کے زیر اہتمام جشن آزادی ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد

 

کوئٹہ: یوم آزادی پر پاک فوج کے زیر اہتمام جشن آزادی ہیوی بائیک ریلی منعقد کی گئی جس میں کوئٹہ بائیکر ایسوسی ایشن کےعہدیداروں اور نوجوانوں نے حصہ لیا ، ریلی کے شرکا نے ہیوی بائیک پر پاکستانی پرچم آویزاں کر رکھے تھے عسکری چیک پوسٹ سے شروع ہونیوالی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پولو گراؤنڈ کے مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،

 

ریلی کے شرکانے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، اس ریلی کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے اور پوری قوم ایک سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد ہو کر پرامن طریقے سے زندگی بسر کر رہی ہے۔