لاہور:گورنر پنجا ب ملک رفیق رجوانہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجوادیا ہے۔
رفیق رجوانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب وہ مزید فرائض ادا نہیں کرسکتے،رفیق رجوانہ کے مطابق نئی حکومتیں بن گئی ہیں، لہٰذا اب وہ اپنا گورنر نامزد کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورے کے بعد استعفیٰ دیا،اب میں اپنی وکالت کا آغاز کروں گا اور پارٹی کی طرف سے جو ذمہ داری دی گئی اسے پورا کروں گا۔
رفیق رجوانہ نے 10 مئی 2015 کو گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے رفیق رجوانہ طویل عرصے سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں۔