ملتان: تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ملک غلام عباس انتقال کرگئے۔ملک غلام عباس کھاکھی پی پی 222سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ آج شام چھ بجے پل کھاراں شجاع آباد میں ادا کی جائےگی۔
غلام عباس کھاکھی کو کچھ روز قبل دل میں تکلیف ہونے کے سبب اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کا علاج معالجہ جاری تھا کہ وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ملک غلام عباس پی پی 222 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔