اسلام آباد: (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
(ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کی سزا کوہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپیل میں سزامعطل کرکے ضمانت پررہائی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
ہائی کورٹ کا ڈویژنل بنچ اپیل کی ابتدائی سماعت کل کرے گا۔ ڈویژنل بنچ جسٹس عبادالرحمان لودھی اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 21 جولا ئی 2018 کو ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کوعمر قید کی سزاسنائی تھی۔