21 سے 23اگست تک عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

               
August 15, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی 3 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت نے عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں عید قرباں 10 ذی الحج بدھ 22 اگست منائی جائے گی۔

 وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحٰی پر21 اگست سے 23 اگست تک عام تعطیلات ہوں گی۔

عید قرباں پر چھٹیاں اگلے ہفتے منگل ، بدھ اور جمعرات کے روزہوں گی، اس طرح عید کے تیسرے روز سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔