کراچی:سندھ اسمبلی کے نومنتخب اسپیکرآغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اچھے طریقے سے ہوا۔مدمقابل اپوزیشن ارکان کا شکر گزار ہوںاوران کےپارلیمنٹیری سسٹم کاحصہ بننا اچھالگا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کےاحاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے نومنتخب اسپیکرآغا سراج درانی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان ہوں یا حکومتی ارکان ،ایوان میں سب کچھ رولز کے مطابق ہوگا۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ چیئرمین پی پی نے اب ہر3ماہ بعد وزرا اور ارکان اسمبلی کی رپورٹ طلب کی ہے جوہرتین ماہ بعد تیار کرکے چیئرمین پی پی کو پہنچا دی جائے گی جبکہ اپوزیشن ارکان کی رپورٹ بھی تیار کرکے ان کے پارٹی رہنمائوں کو فراہم کی جائے گی۔