کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکی عدالت میں آج شاہ رخ جتوئی کی بیرون ملک فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں جیل حکام کا مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا گیا ۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی نقل وحرکت پر پابندی عائد ہےجو اب تک برقرار ہے،شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتےجبکہ محکمہ داخلہ نے مقدمہ کو حساس قرار دیا اور جیل میں سماعت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاہے۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ساڑھے 5سال سے مقدمہ التوا کا شکار ہے،مجرم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے محکمہ داخلہ کی مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔