اسلام آباد:عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا بنی گالہ میں اجلاس ہوا ہے جس میں عمران خان کی نااہلی کا کیس اورخالی ہونےو الی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدرات ہو نے والے اجلاس میں پی ٹی آئی امیدواروں کے ہارنے کی وجوہات پرغور کیا گیا،پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات ہارنے والے امیدواروں کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے ، عمران خان کی نااہلی کے کیس میں بنچ پراعتراض اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عمران خان کے وکیل کل دونوں ججزپراعتراض اٹھائیں گے، درخواست میں نیابنچ تشکیل دینے کی درخواست کی جائےگی ۔