لاہور:تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مرکز میں کامیابی حاصل کر لی پنجاب میں بھی اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیتیں گے،احتجاجی سیاست میں مسلم لیگ ن تنہا رہ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میںا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بارے میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میںحکمت عملی طے کر لی گئی ہے ،اجلاس سے شاہ محمود قریشی ، چوہدری سرور اور چوہدری پرویز الہی نے خطاب میں انتخابی طریقہ کار پر ارکان کو بریف کیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مرکز میں جیت چکے ہیں ،
پنجاب میں بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیتیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیر فطری اتحاد ہے ،آج احتجاجی سیاست میں ن لیگ تنہادکھائی دی،پیپلز پارٹی اور ایم ایم اےنے ساتھ نہیں دیا۔شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہا سپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کےلیے پارٹی امیدوار کا اعلان کر دیا جائے گا ۔