اسلام آباد:معر ف قانون دان کامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی بنانا مناسب نہیں ایسے اقدامات سے نظام بانجھ ہوجائے گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی بنانا مناسب نہیں ہے ۔ اگر معاملات کو نارمل نہیں لیا جائے گیا اور تفریق پیدا کی جائیگی تو پھر نظام بانجھ ہوجائے گا ،جس سے کچھ ڈلیور نہیں ہوگا اور معذور بچے پیدا ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ایجنسیوں کے ملوث ہونے سے سول بالا دستی چیلنج ہوتی ہے لیکن لوگ کہہ سکتے ہیں کہ جس پر پاناما کیس کے معاملے پر جے آئی ٹی بنی تھی تو اس کیس میں کیوں نہیں بنی ؟