لاہور :مسلم لیگ ن کے ر ہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیاہے کہ خورشید شاہ کے کہنے پر شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیاگیا تھا لیکن بعد میں پیپلز پارٹی کی طرف سے کہاگیا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ میں شہبازشریف کو ووٹ نہیں دوں گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ا سپیکر کے لئے قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو جو ووٹ ملے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومتی اتحاد پورا زور لگا کر صرف 4 ووٹ آگے ہے اور ان میں 4کے قریب چوں چو ں کا مربہ ہے ان میں کوئی3 ووٹ رکھتاہے اورکوئی 4 ۔
یہ 25سے 28ووٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب عمران خان4 ووٹوں سے وزیر اعظم بن جائیں گے تو آگے جا کر جب بھی ان میں سے کوئی اپوزیشن کی طرف آجائے گا تو حکومت اپوزیشن کی بن جایا کرے گی اور جب ان میں سے کوئی دوسر ی طرف جائے گا تو حکومت دوبارہ تحریک انصاف کی بن جائے گی ۔